ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات: پٹنہ لوٹے فڈنویس اور بھوپندر یادو، نتیش سے ملاقات متوقع - bihar assembly election 2020

بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں اب تک این ڈی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر معاملہ پھنسا ہوا ہے۔ بی جے پی کے اعلی قائدین کی پٹنہ آمد پر قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ وزیر اعلی نتیش کمار سے مل سکتے ہیں۔

Bihar assembly election 2020: NDA likely to announce seat-sharing arrangement

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 5:16 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی انچارج دیویندر فڑنویس اور بہار بی جے پی انچارج بھوپندر یادو آج پٹنہ پہنچ گئے۔ بتادیں کہ یہ دونوں رہنما گذشتہ روز پٹنہ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے تھے پھر آج دونوں رہنما خصوصی طیارے سے پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔

ویڈیو

این ڈی اے میں اب بھی سیٹوں کی تقسیم پر اختلاف

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے اتحاد کے درمیان سیٹ شیئرنگ معاملے پر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بی جے پی قائدین دوبارہ پٹنہ آئے ہیں تو وہ وزیر اعلی نتیش کمار سے مل سکتے ہیں اور اس پر کوئی حمتی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

سیٹ شیئرنگ معاملے پر بچتے ہوئے نظر آئے بی جے پی رہنما

دونوں رہنما پٹنہ ایئرپورٹ پر سیٹ شیئرنگ کے معاملے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے جواب سے گریز کرتے ہوئے نظر آئے۔ لیکن ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق آج اس فارمولے پر بات چیت ہونی ہے۔ نیز این ڈی اے میں آگے کی حکمت عملی کیا ہوگی یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.