بہار اسمبلی اتنخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پرہیں، جہاں امیدوار ووٹرز کو مائل کرنے کے لیے ہرممکنہ کوشش کررہے ہیں۔
بہار کے بھوج پور (آرا) میں ایک ایسا ضلع ہے جہاں 80 یا اس سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد زیادہ ہے۔ ایسی صورتحال میں انتخابی میدان میں اترنے والے امیدوار بزرگ ووٹرز کو لبھانے میں مصروف ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ بزرگوں کی دعاء انسانوں کی قسمت بدل دیتی ہے، اور اگر بزرگوں کی دعاءنصیب ہوجائے تو انسان ہمیشہ خوش و خرم رہتا ہے۔ ایسی صورتحال میں انتخابی میدان میں قسمت آزمانے اترے امیدوار بھوج پور کے بزرگوں کو لبھانے میں مصروف ہے۔
بھوج پور میں عمر رسیدہ ووٹرز کی تعداد کافی ہے۔ ان کا ووٹ انتخابی نتائج کی سمت بدل سکتی ہے۔ ضلع میں 80 یا اس سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 38 ہزار 407 ہے۔
پہلے مرحلے کے تحت 28 اکتوبر کو بھوج پور کی تمام سات نشستوں پر پولنگ ہونا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہاں عمر رسیدہ ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ سب سے زیادہ عمر رسیدہ ووٹرز شاہ پور اسمبلی سیٹ پر ہیں۔