ETV Bharat / city

بینک ملازمین آج سے دو دن کے ہڑتال پر

یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین سمیت دوسری تنظیموں کی جانب سے قومی بینک کے سہ روزہ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بند کا اثر بہار کے گیا میں بھی پڑا ہے۔

بینک ملازمین آج سے دو دن کی ہڑتال پر
بینک ملازمین آج سے دو دن کی ہڑتال پر
author img

By

Published : Jan 31, 2020, 4:42 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:18 PM IST

ملک کے ديگر حصوں میں بینکوں پر قفل لٹکے ہوئے ہیں، بینک کے باہر بینک ملازمین دھرنے پر بیٹھ کر حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔

بینک ملازمین آج سے دو دن کی ہڑتال پر

ریاست بہار کے ضلع گیا میں جمعہ کے روز سے سبھی سرکاری اور دیہی بینک تین دنوں تک ہڑتال پر ہیں۔ یہ ملازمین اپنے مطالبات کولیکر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ملک بھر میں قومی و علاقائی سرکاری بینک مسلسل تین دنوں تک بند رہیں گے۔ اکتیس جنوری اور یکم فروری کو بینک ملازمین ہڑتال پر ہیں جبکہ تیسرے دن اتوار ہونے کی وجہ سے بینک میں تعطیل ہوگی۔

بندی کا اعلان یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونین کے ذریعے کیا گیا ہے۔ بارہ نکاتی مطالبات کو لیکر بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینکوں کے باہر ملازمین نے مرکزی وزیر خزانہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جان بوجھ کر ان کے معاملات کو حل نہیں کرتی ہے۔ درجنوں اجلاس بنا کسی نتیجے کے ختم ہوئے ہیں۔

سنتوش کمار نے کہا کہ 'بینک ملازمین کا استحصال ہو رہا ہے، متعدد مسائل ہیں تاہم اس کے سدباب پر حکومت کی نگاہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو بھی حقیقت معلوم ہونی چاہئے کہ بینک ملازمین کتنی مشکلات کا سامنہ کر رہے ہیں، تنخواہ بھی مناسب نہیں ہے۔'

انجنی کمار نے بتایا کہ ان کے مطالبات میں تنخواہ پر نظرثانی کے تحت کل تنخواہ میں 20 فیصدر کا اضافہ، پانچ روزہ بینکاری مدت، خصوصی الاؤنس میں برابری، نئے پینشن منصوبہ کو ختم کرنا، پینشن میں اضافہ، خاندانی پینشن میں سدھار جیسے اور کئی مطالبات شامل ہیں۔

Intro:یونائٹیڈ فارم آف بینک یونین سمیت دوسری تنظیمںو کی جانب سے قومی بینک کے سہ روزہ بندی کے اعلان تحت گیا میں بھی بینکوں پرقفل لٹکے ہیں ، بینک کے باہر بینک ملازمین دھرنے پربیٹھ کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ہے Body:ریاست بہار کے ضلع گیا میں جمعہ کے روز سے سبھی سرکاری اور دیہی بینک سہ روزہ ہڑتال پر ہیں ۔بینکوں پر ملازمین اپنے مطالبات کولیکر دھرنے پر بیٹھے ہیں ۔ملک بھر میں قومی وعلاقائی سرکاری بینک مسلسل تین دنوں تک بند رہیں گے ۔اکتیس جنوری اور یکم فروری کو بینک ملازمین ہڑتال پرہیں جبکہ تیسرے دن اتوار ہونے کی وجہ سے بینک میں تعطیل ہوگی ۔بندی کااعلان یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونین کے ذریعے کیاگیا ہے ۔بارہ نکاتی مطالبات کو لیکر بند کااعلان کیا گیا ہے۔بینکوں کے باہرملازمین نے محکمہ فائنانس کی مرکزی وزیر کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت جان بوجھ کرانکے معاملات کوحل نہیں کرتی ہے ۔درجنوں بابغیر کسی نتیجے کے میٹنگ ختم ہوئی ہے Conclusion:سنتوش کمار نے کہا کہ بینک ملازمین کااستحصال ہورہاہے ، متعدد مسائل ہیں تاہم اسکے سدباب پر حکومت کی نگاہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کوبھی حقیقت معلوم ہونی چاہئے کہ بینک ملازمین کتنی مشکلات کاسامنہ کررہے ہیں ، تنخواہ بھی مناسب نہیں ہے ۔انجنی کمار نے بتایا کہ انکے مطالبات میں تنخواہ پر نظرثانی کے تحت کل تنخواہ میں 20٪ کا اضافہ ، پانچ روزہ بینکاری مدت ، خصوصی الاؤنس میں برابری ، نئے پینشن منصوبہ کوختم کرنا ، پینشن میں اضافہ ، خاندانی پینشن میں سدھار جیسے اور کئی مطالبات شامل ہیں۔
بائٹ سنتوش کمار
انجنی کمار
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.