پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر بختیار پور میں ایک نوجوان نے حملہ کردیا لیکن وزیراعلیٰ محفوظ رہے۔ سیکورٹی گارڈ نے حملہ آور کر فورا پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان ذہنی طور پر معذور ہے۔ وزیراعلیٰ اپنے ذاتی پروگرام کے تحت بختیار پور کے دور پرگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو جب سی ایم نتیش کمار کا قافلہ بختیار پور بازار سے گزر رہا تھا تو وہ پھول چڑھانے کے لیے ایک مقام پر رک گئے۔ اسی دوران ایک شخص نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم وزیراعلیٰ کی حفاظت میں تعینات سپاہیوں نے فوری طور پر اس شخص کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نتیش ان دنوں ’جن سمواد یاترا‘ پر ہیں۔ وہ بارہ پارلیمانی حلقہ کے کارکنوں سے ملاقات کے لیے دورہ کر رہے تھے۔ ہفتہ کو دھنروا کے ساسونا گاؤں پہنچ کر لوگوں کے مسائل کو سنا۔ جن سمواد یاترا کے دوران بہت سے لوگوں نے زمین سے متعلق تنازعات کے حل میں پیش آنے والی پریشانی کے بارے میں بھی نتیش کمار کا باخبر کیا۔ اس کے ساتھ ہی کئی لوگوں نے پی ڈبلیو ڈی کے علاوہ دھنروا کے سائی اسپورٹس گراؤنڈ میں اسٹیڈیم، کیندریہ ودیالیہ اور شہادت نگر میں شہید کے نام پر سڑک بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: