ریاست بہار میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد نتیش کمار بہار کے ساتویں بار وزیر اعلیٰ منتخب کر لیے گئے ہیں، مزید ان کی زندگی سے جڑے کئی ایسے معاملات جس کے پیش نظر ان کے لیے اس 7 نمبر کو بہت ہی اہم مانا جا رہا ہے۔
نتیش کمار ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی بنے ہیں۔ یہ 7 نمبر نتیش کمار کے لئے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔۔۔
- نتیش کمار جس گاڑی سے چلتے ہیں اس کا نمبر 777 ہے۔
- 1977 سے سیاست میں قدم رکھنے والے نتیش کمار نے ریاست سے مرکزی حکومت تک کا سفر مکمل کیا۔
- نتیش کمار کو 1987 میں یووا لوک دل کا صدر بنایا گیا تھا ، جس کے بعد ان کی سیاست کے ستارے تیزی سے چمکنے لگے۔
- 27 جولائی 2017 میں نتیش کمار نے این ڈی اے کے ساتھ مل کر اپنی حکومت بنائی ، جو کامیاب رہی۔
- نتیش کمار 17 ویں اسمبلی انتخابات کے بعد ایک بار پھر وزیر اعلی بن گئے۔
- نتیش کمار بہار کے 37 ویں وزیر اعلی ہوئے۔
مزید پڑھیں:
نتیش نے ساتویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا
نتیش کمار کے لئے یہ 7 نمبر کتنے خوش قسمت ہیں، وہ آنے والے دن بتائیں گے۔ تاہم، بہار میں بَہار ہے کیونکہ پھر سے نتیش کمار ہیں، اس جیسے نعرے زور و شور سے عام خاص کی زبان پہ ہیں۔