ETV Bharat / city

ارریہ: ہولی کے پیش نظر شانتی سمیتی کی میٹنگ

ہندو مذہب کے عظیم تہوار ہولی کو لے کر آج ضلع کلکٹر پرشانت کمار، ایس پی دھورت سائلی نے تمام تھانوں کے صدور، سی او، بی ڈی او، اعلیٰ افسران و شہر کے دانشوران کے ساتھ اہم نشست منعقد کی اور کئی ہدایات دیں۔

Arraria: An important meeting of Shanti Samiti with Holi
ارریہ: ہولی کو لےکر شانتی سمیتی کی اہم نشست
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 7:51 PM IST

ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ 'ہولی ملن پروگرام و کلچرل پروگرام میں فحاشی پر مبنی نغمے پر پوری طرح سے پابندی عائد کی گئی ہے، اگر یہ نغمہ کہیں سنائی دیا یا کہیں سے شکایت آتی ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ارریہ: ہولی کو لےکر شانتی سمیتی کی اہم نشست

ساتھ ہی جن افسران کو جہاں ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے، وہ اگر نہیں پائے گئے تو ان پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

پرشانت کمار نے کہا کہ 'ہولی رنگوں کا تہوار ہے، اسے سبھی افراد مل جل کر اور بھائی چارے کے ساتھ منائیں۔'

اس دوران افواہ پھیلانے والوں پر بھی نظر رکھی جائے گی اور ایسے لوگوں پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

پرشانت کمار نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ کے ایس ایچ او دیر رات گشتی ٹیم کے ساتھ معائنہ بھی کریں۔

ایس پی دھورت سائلی نے کہا کہ ضلع میں نظم و نسق پر پوری طرح سے توجہ دی گئی ہے، حساس مقامات پر جس پولس اہلکار کو ڈیوٹی دی گئی ہے وہ وہاں پوری طرح مستعد رہے۔

اگر کہیں کسی طرح کوئی معاملہ پیش آتا ہے تو اس کے لئے کنٹرول روم کا نظم ہوا ہے آپ فوراً وہاں رابطہ کریں، کنٹرول روم کا نمبر 06453-222309 ہے۔

نشست میں تمام طبقات کے لوگوں نے پرامن ماحول میں ہولی منانے کا عزم کیا۔ نشست میں ماسٹر محسن، راجو اکیلا، پرویز عالم، شمبھو کمار، انیل کمار ٹھاکر، سنجے کمار، منوج کمار وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.