ETV Bharat / city

ڈاکٹر کی لاپرواہی سے ایک شخص ہلاک - A man Died

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں واقع صدر ہسپتال کسی نہ کسی وجہ سے آئے دن سرخیوں میں بنا رہتا ہے۔ کبھی اس کے نظم و نسق پر سوال اٹھتے ہیں تو کبھی یہاں ڈاکٹر کی کمی مریضوں کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

ڈاکٹر کی لاپرواہی سے بھائی کی موت
author img

By

Published : Jul 25, 2019, 8:56 PM IST

ارریہ ضلع کے واحد صدر ہسپتال میں یومیہ ہزاروں سے زائد مریض علاج و معالجہ کے لئے دور دراز سے آتے ہیں مگر آئے دن ہسپتال میں ڈاکٹر کی کمی اور بہتر انتظام نہ ہونے سے مریضوں کی مود ہو جاتی ہے۔

تازہ معاملہ شہر کے وارڈ نمبر 26 اسلام پور واقع سابق وارڈ کاؤنسلر مہتاب عالم کے گھر کا ہے، جہاں ان کے بڑے بھائی سرفراز عالم کی محض 39 برس کی عمر میں صدر ہسپتال میں موت ہو گئی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے بھائی کی موت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق صحیح علاج ہوتا تو بھائی کی جان بچ سکتی تھی۔

ڈاکٹر کی لاپرواہی سے بھائی کی موت

اہل خانہ کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے بھائی کو الٹی اور سینے میں درد شروع ہوا۔ اس کے بعد انہیں فوراً صدر ہسپتال میں بہتر علاج کے لئے داخل کیا۔ مگر اس وقت پورے ہسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر تھا، جو مریض کی صحیح تشخیص نہیں کر پایا اور بھائی کی موت ہو گئی۔

اہل خانہ کا الزام ہے کہ واقعہ کے بعد ڈاکٹر سمیت دیگر ملازم ہسپتال سے بھاگ گئے۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی اہل خانہ ہسپتال میں آنے لگے تب تک پولس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کر کارروائی کی جائے گی۔

ادھر ہسپتال کے ایک ڈاکٹر علی حسن نے بتایا کہ مریض پہلے سے ہی نازک حالت میں ہسپتال میں داخل ہوا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوری کوشش کی لیکن دس منٹ کے اندر ہی مریض کا انتقال ہو گیا۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ صدر ہسپتال میں ڈاکٹر کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ایک عرصے سے یہاں کی عوام بہتر علاج نہ ہونے سے اپنوں کو کھوتی جا رہی ہے، انتظامیہ بھی حکومت کے سامنے ان مسائل سے آگاہ کرتی رہتی ہے مگر حکومت کی بے توجہی جوں کا توں برقرار ہے۔

Intro:سابق وارڈ کاؤنسلر کا الزام، ڈاکٹر کی لاپرواہی سے ہوئی بھائی کی موت

ارریہ : ارریہ صدر ہسپتال کسی نہ کسی وجہ سے آئے دن سرخیوں میں بنا رہتا ہے. کبھی اس کے نظم و نسق پر سوال اٹھتے ہیں تو کبھی یہاں ڈاکٹر کی کمی مریضوں کو منھ چڑھاتی ہیں. ارریہ ضلع کا واحد صدر ہسپتال میں یومیہ ہزاروں سے زائد مریض علاج و معالجہ کے لئے دور دراز سے آتے ہیں مگر آئے دن ہسپتال میں ڈاکٹر کی کمی اور بہتر و منظم نظم نہ ہونے سے مریض موت کا لقمہ بن جاتے ہیں. تازہ معاملہ شہر کے وارڈ نمبر 26 اسلام پور واقع سابق وارڈ کاؤنسلر مہتاب عالم کے گھر کا ہے. جہاں ان کے بڑے بھائی سرفراز عالم ولد طاہہ آزاد محض 39 سال کی عمر میں صدر ہسپتال میں دم توڑ دئے. اہل خانہ کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے بھائی کی موت ہوئی ہے. ان کے مطابق صحیح علاج ہوتا تو بھائی کی جان بچ سکتی تھی.

Body:اہل خانہ کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے بھائی کو الٹی اور سینے میں درد شروع ہوا، ہم لوگوں نے فوراً اسی وقت صدر ہسپتال ایڈمٹ بہتر علاج کے لئے داخل کیا. مگر اس وقت پورے ہسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر تھا، جو مریض کی صحیح تشخیص نہیں کر پایا اور بھائی کی موت ہوگئی. واقعہ کے بعد ڈاکٹر سمیت دیگر ملازم ہسپتال سے بھاگ کھڑے ہوئے. واقعہ کی خبر ملتے ہی اہل خانہ ہسپتال میں جٹنے لگے تب تک پولس بھی پہنچ گئی. ایس آئی نے بھی بتایا کہ معاملہ کی جانچ کر کارروائی کی جائے گی.

Conclusion:ادھر الزام لگ رہے ڈاکٹر علی حسن نے بتایا کہ مریض پہلے سے ہی نازک حالت میں ہسپتال میں داخل ہوا تھا، ہم لوگوں نے پوری کوشش کی اور دس منٹ کے اندر ہی ان کی روح پرواز کر گئی.
سوال یہ ہے کہ صدر ہسپتال میں ڈاکٹر کی کمی مستقل ایک مسئلہ بن چکا ہے. عرصہ دراز سے یہاں کی عوام بہتر علاج نہ ہونے سے اپنوں کو کھوتی جا رہی ہے، انتظامیہ بھی حکومت کے سامنے ان مسائل سے آگاہ کرتی رہتی ہے مگر حکومت کی بے توجہی جوں کا توں برقرار ہے.

ارریہ سے عارف اقبال کی رپورٹ

بائٹ...... مہتاب عالم، سابق وارڈ کاؤنسلر و مرحوم کا بھائی (پہچان، سفید کرتا پہنے ہوئے)
بائٹ..... محمد دانش، مرحوم کا بھانجہ(پہچان، نوجوان)
بائٹ.... للت کمار چودھری، سب انسپکٹر، ارریہ تھانہ
بائٹ...... ڈاکٹر علی حسن، میڈیکل آفیسر (پہچان، چیک شرٹ پہنے ہوئے)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.