ETV Bharat / city

پٹنہ: 49 مسلم طلبا و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی

64 ویں بی پی ایس سی میں محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ حج ہاوس کے زیر اہتمام چلنے والے سول سروسز کی مفت کوچنگ "کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل کے 49 مسلم طلباء وطالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

49 Muslim students achieved significant success
49 مسلم طلباء و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 10:37 PM IST

بہار پبلک سروس کمیشن کی 64 ویں امتحان کا نتیجہ 4 برسوں کے بعد آیا۔ اس بار 1454 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں 102 مسلم طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔

محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ چلنے والے سول سروسز کی مفت کو چنگ حج ہاوس کے شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل کے 49 مسلم طلباء وطالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جس میں طالبات کی تعداد 13 ہے۔ اس میں رضیہ سلطان نے ریاست کی پہلی مسلم ڈی ایس پی ہونے کا فخر حاصل کیا ہے۔ وہیں آسما خاتون نے ایڈمنسٹریٹیو سروس میں مقام حاصل کر دوسری مسلم ایس ڈی ایم ہونے کا بھی فخر حاصل کیا ہے۔

ویڈیو

اس موقع پر محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان نے کامیاب طلباء وطالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ کے تمام افسران سمیت وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے مسلمانوں کو ہمیشہ بہتر مقام دلانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

حج ہاوس کوچنگ اور گائڈنس سیل کے 49 مسلم طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی ہے. یہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی انصاف پسندی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ کمزور اور پسماندہ کو بہتر سہولت مہیا کرایا ہے. انکی خصوصی نگاہ مسلمانوں بہتری پر ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.