اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور پوسٹل کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے۔
ٹی بی کے مریضوں کو ’’نیچھے پوسن یوجنا،، کا فائدہ حاصل ہوگا جن کا بینک کھاتا نہیں ہے۔
منصوبے کے تحت ٹی بی کے مریضوں کو ماہانہ 500 روپیہ دئیے جائیں گے۔
ضلع ٹی بی افسر ڈاکٹر گریش جین نے بتایا کہ معاہدے کے تحت 37 پوسٹ آفس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
ٹی بی کے مریضوں کے لیے 'زیرو بیلنس اکاونٹ' - undefined
نوئیڈا کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ٹی بی کے مریضوں کےلیے پوسٹ آفس میں زیرو بیلنس اکاونٹ کھولنے کی سہولت رہے گی۔
![ٹی بی کے مریضوں کے لیے 'زیرو بیلنس اکاونٹ'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4154998-thumbnail-3x2-tb.jpg?imwidth=3840)
ٹی بی مریضوں کےلیے زیرو بیلنس اکاونٹ کی سہولت
اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور پوسٹل کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے۔
ٹی بی کے مریضوں کو ’’نیچھے پوسن یوجنا،، کا فائدہ حاصل ہوگا جن کا بینک کھاتا نہیں ہے۔
منصوبے کے تحت ٹی بی کے مریضوں کو ماہانہ 500 روپیہ دئیے جائیں گے۔
ضلع ٹی بی افسر ڈاکٹر گریش جین نے بتایا کہ معاہدے کے تحت 37 پوسٹ آفس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
ٹی بی مریضوں کےلیے زیرو بیلنس اکاونٹ کی سہولت
ٹی بی مریضوں کےلیے زیرو بیلنس اکاونٹ کی سہولت
Intro:Tb departmentBody:ٹی بی مریضوں کے زیرو بیلنس پر پوسٹ آفس میں کھلیں گے کھاتے۔۔
نوئیڈا۔
ضلع گوتم بدھ نگر میں ٹی بی کے مریضوں کے زیرو بیلنس پر پوسٹ آفس میں کھاتے کھولے جائیں گے۔ محکمہ صحت اور محکمہ پوسٹل میں معاہدہ ہوا ہے ۔ اب ٹی بی کے ان مریضوں کو بھی,, نیچھے پوسن یوجنا،، کا فائدہ حاصل ہوگا،جن کا بینک کھاتا نہیں ہے ۔ اس منصوبے کے تحت ماہانہ 500روپیہ ٹی بی کے مریضوں کو دئیے جاتے ہیں۔اب ان کے کھاتے پوسٹ آفس میں کھولے جائیں گے۔ اس کے لئے محکمہ صحت اور پوسٹل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ایک ایم او یو یعنی میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر بھی دستخط ہوا ہے۔ ضلع ٹی بی افسر ڈاکٹر گریش جین نے بتایا کہ ضلع میں معاہدے کے تحت 37 پوسٹ آفس کی خدمات لی جائیں گی ۔ٹی بی کے مریضوں کے نزدیکی پوسٹ آفس میں کھاتے کھلوائے جائیں گے۔ یہ کھاتے زیرو بیلنس پر کھلیں گے ۔کھاتےکھلوانے کے لیے متعلقہ مریض کو اپنا ایڈریس پروف اور آئی ڈی پروف دینا ہوگا ۔پوسٹ آفس میں کھاتا کھولنے کے لیے مریضوں کی فہرست محکمہ صحت کے متعلقہ سپر وائزوں کو دستیاب کرادی گئی ہیں ۔وہ علاقہ کے سب سے قریبی پوسٹ آفیس کے افسر سے رابطہ قائم کر کے مستحقین کے کھاتے کھلوائیں گے ۔اگر کسی علاقے میں مستحقین کی تعداد زیادہ ہے تو وہاں کیمپ لگا کر ان کے کھاتے کھلوائے جائیں گے۔ ڈاکٹر جین نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں ٹی بی کے 4152 سرکاری اسپتالوں اور 2023 مریض پرائیویٹ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کا سامنے آنا محکمہ صحت کی بیداری مہم کا نتیجہ ہے۔ لوگ آہستہ آہستہ ٹی بی کے حوالے سے حساس ہو رہے ہیں اور متحرک بھی ۔پہلے لوگ اس مرض کا پتہ لگنے کے بعد بھی علاج میں کوتاہی برتتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔Conclusion:Tb department and postal department agreement

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:50 AM IST