ETV Bharat / city

نوئیڈا: نااہل حکومت کو اقتدار سونپنے کے ہم خود ذمہ دار: محمد نوشاد - youth Bregade samaj wadi party

سماج وادی پارٹی کے یوتھ بریگیڈ کے سکریٹری محمد نوشاد نے کہا کہ نوئیڈا میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ریاست کے اندر سماج وادی کی سرکار بنے گی۔

http://10.10.50.70//urdu/31-August-2021/weareresponsibleforbringingincompetentgovernmenttopower-vis-up-noida-upur10010_31082021123309_3108f_1630393389_942.jpg
s
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 2:09 PM IST

یوتھ بریگیڈ سماج وادی پارٹی اترپردیش کے سیکریٹری محمد نوشاد عرف سونو نے کہا کہ آج ریاست میں ایک ناکام اور نااہل حکومت کو اقتدار میں لانے کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ کیونکہ ہم نے ووٹ ڈالتے وقت اس بات پر غور نہیں کیا۔ اس لیے پوری ریاست کی عوام آج ترقی اور بنیادی وسائل سے محروم ہے۔ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت اشتہارات پر چلنے والی حکومت بن کر رہ گئی ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

اترپردیش کے نوئیڈا کے چوٹ پور کالونی میں ایک پروگرام کے دوران نوئیڈا اسمبلی کے متوقع امیدوار محمد نوشاد نے کہا کہ بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اقتصادی حالات بد سے بدتر ہیں۔ ہر طرف مایوسی کا رجحان ہے، عوام کو بھی احساس ہونے لگا کہ انہوں نے غلط لوگوں کا انتخاب کیا۔

موجودہ دور میں ریاستی عوام شدت سے تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ایسے صورت میں سماج وادی پارٹی ان کے لیے سب سے بہتر متبادل ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: اتسو میں مشغول سیلاب سے بے خبر ہے بی جے پی حکومت: اکھلیش

محمد نوشاد نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس بار ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اجے چوہان، نور حسن سمیت سماج وادی پارٹی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.