ETV Bharat / city

یوپی: ایم ایل سی کی 11 نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری

اترپردیش میں گریجویٹ کی 5 اور ٹیچر کی 6 سیٹوں کے لئے مجموعی طور پر 199 امیدوار میدان میں ہیں۔

Voting continues
Voting continues
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:51 AM IST

سخت سکیورٹی کے درمیان ایم ایل سی کی گریجویٹس اور اساتذہ سیٹوں کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران کووڈ 19 کے اصولوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے، معاشرتی فاصلے پر توجہ دی گئی ہے۔ دادری کے اے ایم انٹر کالج پولنگ بوتھ پر ووٹرز ووٹ ڈال رہے ہیں۔

یوپی: ایم ایل سی کی 11 نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری
بی جے پی کے دادری سے رکن اسمبلی تیج پال ناگر نے دادری پولنگ بوتھ پر ووٹ دیا۔ اترپردیش قانون ساز کونسل انتخابات 2020 کے لئے پولنگ یکم دسمبر کو صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگی۔

اترپردیش قانون ساز کونسل 2020 کے انتخابات کو ضلع میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن طریقے سے کرانے کے مقصد کے لئے ایک ہیلپ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
نوئیڈا میں 29 مراکز پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں 13663 مرد اور 807
خواتین ووٹر ہیں۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں گریجویٹ کی 5 اور ٹیچر کی 6 سیٹوں کے لئے مجموعی طور سے 199 امیدوار میدان میں ہیں۔

ایم ایل سی کی 11 سیٹیں جہاں پر انتخابات ہونے ہیں، ان میں گریجویٹ اسمبلی حلقوں میں لکھنؤ ڈویژن، وارانسی ڈویژن، آگرہ ڈویژن، میرٹھ ڈویژن اور الہ آباد۔ جھانسی ڈویژن شامل ہیں جبکہ ٹیچر زمرے سے لکھنؤ ڈویژن، وارانسی ڈویژن، آگرہ ڈویژن، میرٹھ ڈویژن، بریلی۔مردآباد ڈویژن اور گورکھپور-فیض آباد ڈویژن اسمبلی حلقے شامل ہیں۔

یہ تمام گیارہ سیٹیں 6 مئی کو ہی خالی ہوگئی تھیں لیکن کورونا کی وجہ سے ان سیٹوں پر انتخابات میں 6 مہینے کی تاخیر ہوئی۔

اس الیکشن میں آگرہ گریجویٹ سیٹ سے 22 امیدوار، الہ آباد - جھانسی سے 16، لکھنؤ سے 24، میرٹھ سے 30 اور وارانسی سے 22 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اسی طرح سے ٹیچر اسمبلی حلقوں میں سے آگرہ سے 16، بریلی۔مرادآباد سے15، لکھنؤ سے11، میرٹھ سے 15 اور وارانسی سے 12 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

برسراقتدار بی جے پی نے گیارہ سیٹوں میں سے 9 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں جبکہ دو سیٹوں پر آزاد امیدوار کو حمایت کررہی ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اس الیکشن میں بی جے پی کے اکثر امیدوار آسانی کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بی جے پی کے امیدواروں میں انجینئر کمار سنگھ (لکھنؤ۔ٹیچر) کیدارناتھ سنگھ (وارانسی۔گریجویٹ)، مانویندر پرتاپ سنگھ (آگرہ گریجویٹ) دنیش کمار گوئل (میرٹھ۔گریجویٹ) اور ڈاکٹر یوگیش دت شرما (الہ آباد-جھانسی گریجویٹ)، امیش دیویدی (لکھنؤ۔ٹیچر)، دنیش چندرا وسسٹھ (آگرہ)، شری چند شرما (میرٹھ) اور ڈاکٹر ہری سنگھ دلون (بریلی مرادآباد) شامل ہیں۔

کانگریس امیدواروں میں راجیش دویدی (آگرہ-گریجویٹ)، جتیندر کمار ( میرٹھ ٹیچر)، اجے کمار سنگھ (الہ آباد جھانسی گریجویٹ)، برجیش کمار سنگھ (گریجویٹ لکھنؤ)، سنجیو سنگھ (وارانسی گریجویٹ)، ناگیندر دت ترپاٹھی (گورکھپور-فیض آباد، ٹیچر ڈاکٹر مہدی حسن (بریلی۔ مرادآبا-ٹیچر) شامل ہیں۔

سماج وادی پارٹی امیدوار میں گریجویٹ اسمبلی حلقوں سے ڈاکٹر اسیم (آگرہ) شمشاد علی (میرٹھ)، رام سنگھ رانا (لکھنؤ)، آشوتوش سنہا (وارانسی)، جبکہ ٹیچر اسمبلی سیٹوں سے اوما شنکر چودھری پٹیل(لکھنؤ)، لال بہار (وارانسی)، سنجے کمار مشرا (بریلی۔مرادآباد)، دھرمیندر کمار (میرٹھ)، ہریندرچودھری (آگرہ) اور اودھیش (گورکھپور۔فیض آباد) کا نام شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.