ETV Bharat / city

نوئیڈ ا کے ایک اسکول میں کورونا وائرس کے دو مشکوک معاملات

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 8:59 PM IST

دہلی سے ملحق نوئیڈا کے ایک پرائیویٹ اسکول میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے 25 لوگوں کے خون کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے ہیں اور اسکول کو چھ مارچ تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

Two suspected Corona virus cases at a school in Noida
نوئیڈ ا کے ایک اسکول میں کورونا وائرس کے دو مشکوک معاملات

چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) انوراگ بھارگو کے مطابق مشرقی دہلی کے میور وہار علاقہ میں رہنے والے روہت دتہ کے بچے نوئیڈا سیکٹر 135 میں واقع شری رام ملینیم اسکول میں زیرتعلیم ہیں۔

گزشتہ دنوں روہت کا کنبہ اپنے بچوں کا یوم پیدائش منانے کے لیے آگرا گیا تھا جہاں ان کی یوم پیدائش کی تقریب میں اٹلی سے واپس آیا ایک شخص بھی شامل ہوا تھا۔ اٹلی سے واپس آئے شخص میں دو دن پہلے ہی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ اطلاع ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ فوری طورپر حرکت میں آگیا اور اسکول میں جاکر جانچ پڑتال شروع کی۔ سی ایم او کے مطابق یوم پیدائش کی تقریب میں شامل دو کنبوں کے بچے نوئیڈا کے اسکول میں زیرتعلیم ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے اسی کے پیش نظر اسکول کے تمام طلبا اور اسکول سے وابستہ اسٹاف طبی جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے تحت آج تقریباً 25لوگوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر تمام متعلقہ لوگوں کے نمونے جانچ کےلیے جائیں گے۔ فی الحال نوئیڈا میں کورنا وائرس کے دو مشتبہ مریض ملے ہیں جن کے بارے میں احتیاط برتا جارہا ہے۔

آگرہ میں کورونا وائرس کے چھ مشتبہ معاملات ملے ہیں اور یہ وہی لوگ ہیں، جو اٹلی سے آئے شخص کے رابطہ میں تھے۔ فی الحال تمام لوگوں کوآئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کے خون کے نمونے جانچ کےلیے پونے کی لیباریٹری بھیجے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.