ETV Bharat / city

نوئیڈا میں ٹریفک جام، جائزہ لینے کمشنر از خود پہنچے

کسانوں کی تحریک کی وجہ سے قومی راجدھانی دہلی اور غازی آباد شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ کافی حد تک نوئیڈا پر پڑ گیا ہے۔

نوئیڈا میں ٹریفک جام، جائزہ لینے کمشنر از خود پہنچے
نوئیڈا میں ٹریفک جام، جائزہ لینے کمشنر از خود پہنچے
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 8:03 PM IST

کسانوں کے دھرنے اور غازی آباد شاہراہ بند ہونے کے سبب نوئیڈا میں ڈی این ڈی و دیگر شاہراہوں پر جام کے سبب لوگ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔

نوئیڈا میں ٹریفک جام، جائزہ لینے کمشنر از خود پہنچے

پیر کو نوئیڈا میں اس قدر ٹریفک جام اور افراتفری کا ماحول تھا کہ جائزہ لینے کے لئے خود کمشنر کو پہنچنا پڑا۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ ڈی این ڈی پہنچے اور معائنے کے بعد ٹریفک سے وابستہ پولیس افسران کو ضروری ہدایات پر عمل کرنے کو کہا، وہیں انہوں نے عوام کو بھی صبر کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا: ’’جلد بازی اور عجلت میں گاڑیاں بے ترتیب ہو جاتی ہیں جس سے ٹریفک متاثر اور جام کی صورت پیدا ہو جاتی ہے۔‘‘

انہوں نے عوام سے صبر کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے رکھنے کے لیے انتظامیہ کو تعاون دینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.