ETV Bharat / city

Noida Twin Towers Will Be Demolished: جڑواں ٹاورز کو صرف 9 سیکنڈ میں منہدم کیا جائے گا - نوئیڈا کے جڑواں ٹاور کو منہدم کرنے کا حکم

اترپردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 93 اے میں واقع سپر ٹیک بلڈر Super Tech Builder کےغیر قانونی جڑواں ٹاورز کو منہدم کرنے کی تاریخ مقررکردی گئی۔ تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتومہیشوری نے پیرکوایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں ریتو مہیشوری نے سپرٹیک ٹوئنز ٹاورکے انہدام سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کیں Noida Twin Towers Will Be Demolished۔

جڑواں ٹاورز کوصرف 9سیکنڈ میں منہدم کیا جائے گا

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 6:31 PM IST

نوئیڈا: نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتومہیشوری نے کہا کہ ٹوئنز ٹاور کو 22 مئی تک سائنٹیفک طریقے سے گرا دیا جائے گا۔ غیر ملکی انجینئرز دھماکہ ڈیزائن پر کام کر رہے ہیں۔ گردوغبار، دھویں اور آلودگی کے ارد گرد کے علاقے پر اثرات کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔اور بتایا کہ جڑواں ٹاورز کو صرف 9سیکنڈ میں 22 مئی کو منہدم کیا جائے گا۔Noida Twin Towers Will Be Demolished

جڑواں ٹاورز کوصرف 9سیکنڈ میں منہدم کیا جائے گا

سی ای او نے کہا کہ اس انہدامی کاروائی کے لیے 15 محکموں کے این او سی لیے گئے ہیں۔ساتھ ہی آس پاس کی سوسائٹیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا کام بھی جاری ہے۔اس سلسلے میں مقامی شہریوں کو بھی تمام اطلاعات فراہم کی جائیں گے۔

ریتو مہیشوری کے ساتھ پریس کانفرنس میں انجینئروں کی ٹیم موجود تھی۔ بتایا گیا کہ ٹوئنز ٹاور کو گرانے کے لیے 10 ویں منزل پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا جائے گا۔ ان ٹاورز کو واٹر فاؤنٹین کولپس کے عمل کے تحت نیچے لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے سپرٹیک ٹوئن ٹاورز کو گرانے کا عمل جاری ہے۔سپریم کورٹ نے روڑکی کے سنٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ Central Building Research Institute کو انہدام کی نگرانی کرنے والا ادارہ مقرر کیا ہے۔

ریتو مہیشوری نے کہا کہ یہ ساری کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے۔ ڈیمالیشن ایجنسی کا تقرر عدالت کے حکم کے بعد کیا گیا ہے۔

مانیٹرنگ ایجنسی بھی کام کر رہی ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی نے انہدام کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ تمام مطلوبہ 15 ایجنسیوں سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ لیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ان دونوں غیر قانونی عمارتوں کو 22 مئی تک گرانے کے ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔ اس لیے 22 مئی کو ان دونوں غیر قانونی عمارتوں کو گرا دیا جائے گا۔اور اسے توڑنے کا سارا خرچہ سپرٹیک کمپنی برداشت کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.