ETV Bharat / city

نوئیڈا کے متعدد شاپنگ مالز اور فیکٹری کا اچانک معائنہ - corona in noida

ضلع نوئیڈا میں کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے شاپنگ مالز، فیکٹری اور بازاروں میں کورونا سے بچاو کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا گیا۔

sudden inspection of maal and factory in noida due to corona virus
نوئیڈا کے متعدد شاپنگ مالز اور فیکٹری کا اچانک معائنہ
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 4:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے شاپنگ مالز، فیکٹری اور بازاروں میں کورونا سے بچاو کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا مسلسل معائنہ کیا جارہا ہے۔

نوئیڈا کے متعدد شاپنگ مالز اور فیکٹری کا اچانک معائنہ

اسی ضمن میں آج ڈسٹرکٹ انٹرٹینمنٹ ٹیکس آفیسر جے پی چند نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رجنی گندھا فیکٹری، ڈی ایس گروپ کے مالز اور جی آئی پی مالز کا معائنہ کیا۔

معائنہ میں دوران مرکزی دروازے پر سینیٹائزر کی تنصیب، درجہ حرارت جانچنے کے لیے اسکینر، صبح کے وقت تمام ٹچ اشیاء کو سینیٹائز کرنے کا نظام، لفٹ کے سامنے سینیٹائزر اور کسی کو بھی شخص کو بغیر ماسک کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دینے جیسے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ انٹرٹینمنٹ ٹیکس آفیسر نے ہدایت دی کہ کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ مختلف رہنما خطوط اور ضوابط کے مطابق انتظامات کو یقینی بنائیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے مکینوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لیے اس طرح کی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.