ETV Bharat / city

دسویں کے طالب علم کا گولی مارکر قتل - noida crime news in urdu

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ آشیش کے والد ایک عرصے سے شراب کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ اس وقت وہ شراب کی اسمگلنگ کے الزام میں جیل میں ہے۔ پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ باہمی تنازع یا شراب کے کاروبار پر دونوں خاندانوں میں تنازع ہوسکتا ہے۔

Tenth grader shot dead in greater Noida
Tenth grader shot dead in greater Noida
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 2:24 PM IST

نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا کے جیور کوتوالی کے علاقے بندیلہ چوک کے قریب آشیش نامی دسویں جماعت کے ایک طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

ویڈیو

نوجوان کے قتل کا الزام اس کے رشتہ دار پر عائد کیا گیا ہے، جس کا نام روی بتایا جاتا ہے، ملزم روی فرار ہے۔ ملزم کی تلاش میں پولیس جگہ جگہ چھاپہ مار رہی ہے۔

خبروں کے مطابق آشیش صبح کے وقت کسی کام کے لیے بندیلہ چوک آیا تھا، جہاں اس کے رشتہ دار روی سے ملاقات ہوئی، دونوں کے درمیان کہا سنی نے جھگڑے کی شکل اختیار کر لی۔ تبھی ملزم روی نے آشیش پر فائرنگ کردی۔ گولیوں کی آواز سن کر اہل محلہ موقع واردات پر پہنچا جہاں آشیش کو زخمی پایا گیا، زخمی آشیش کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ آشیش کے والد ایک عرصے سے شراب کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ اس وقت وہ شراب کی اسمگلنگ کے الزام میں جیل میں ہے۔ پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ باہمی تنازع یا شراب کے کاروبار پر دونوں خاندانوں میں تنازع ہوسکتا ہے۔ قتل اسی تناظر میں کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ نوجوان کی لاش کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا اور واقعے کا انکشاف کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.