ETV Bharat / city

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کی ’یو پی جوڑو مہم‘

نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ’’یو پی جوڑو مہم‘‘ کے دوسرے روز متعدد افراد نے پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کی ’یوپی جوڑو مہم‘

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 9:39 PM IST

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ’’یوپی جوڑو مہم‘‘ کے دوسرے دن کے پروگرام کے دوران نوئیڈا میں اقلیتی سیل کے ضلعی صدر دلدار انصاری اور خواتین سیل کی ضلعی صدر پریتی اپادھیائے کی سربراہی میں گاؤں چپیانا بزرگ میں ممبر شپ مہم چلائی گئی، جس میں تمام برادریوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عام آدمی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔

اس پروگرام میں نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں نے عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ عہد لیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اتر پردیش میں برسر اقتدار لائیں گے۔

نوئیڈا کے ممبرشپ مہم کے انچارج پنکج اوانا نے خطاب کے دوران عوام کو عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا: ریاستی خواتین کمیشن نے ٹیکہ کاری عمل کا جائزہ لیا

ضلعی جنرل سکریٹری اور پارٹی ترجمان سنجیو نگم نے بتایا کہ ’’دادری سے کمانڈو اشوک اور جیور سے مکیش پردھان کی قیادت میں ممبرشپ مہم جاری ہے۔ تینوں اسمبلیوں میں ہزاروں افراد نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.