ETV Bharat / city

سندیپ ماروا ملک کی 50 اہم شخصیات میں شامل

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 7:48 PM IST

فیم انڈیا اور ایشیاء پوسٹ کے حالیہ سروے کے مطابق نوئیڈا فلم سٹی کے معمار سندیپ ماروا کو ملک کی 50 اہم شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔

Sandeep Marwa is one of the 50 celebrities of the country

نوئیڈا: نوئیڈا فلم سٹی اب دنیا کا سب سے تیز ترقی یافتہ فلم سٹی بنتی جارہی ہے۔ جہاں کثیر تعداد میں طلباء نہ صرف بھارت بلکہ دنیا میں اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔ چاہے وہ نیوز چینل ہو، ایڈیٹنگ ہو، فلم سازی ہو یا فیشن سے متعلق۔

نوئیڈا فلم سٹی کے معمار سندیپ ماروا جن کی ان تھک کوششوں سے اسے یہ مقام حاصل ہوا۔ ان خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر سندیپ ماروا کو 50 نیوز میکرز کی فہرست میں میڈیا کی مشہور شخصیت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ سروے حال ہی میں فیم انڈیا اور ایشیاء پوسٹ نے کیا تھا۔ جس میں 50 نامور افراد کی ایک فہرست تیار کی گئی تھی جس میں سیاستدانوں، بیوروکریٹس، فلمی ستاروں، صحافیوں، فنکاروں، ماہرین تعلیم، صنعت کاروں روحانی قائدین سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل کیا گیا ہے۔

جن میں سورو گانگولی، ڈاکٹر پرتاپ چند ریڈی، سنجے کوٹھاری، ابی نندن شرما، جیوتیاردتیہ سندھیا جیسے لوگوں کے نام شامل ہیں۔

ڈاکٹر سندیپ ماروا اے اے ایف ٹی یونیورسٹی آف میڈیا اینڈ آرٹس کے چانسلر اور ایشین ایجوکیشن گروپ کے صدر ہیں۔ وہ دنیا کی سب سے بڑی شارٹ فلموں کے پروڈیوسر ہیں۔ انہیں عالمی ثقافتی وزیر کی حیثیت سے بھی نوازا گیا ہے اور وہ 100 سے زیادہ سماجی، فلم، ٹی وی، میڈیا، آرٹس اور ثقافتی تنظیموں کی بھی صدارت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سندیپ ماروا نے کہا کہ یہ کارنامہ صرف میری نہیں ہے بلکہ وہ تمام افراد ہیں جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.