ETV Bharat / city

سماج وادی پارٹی رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا - کارروائی کرنے کا حکم

اترپردیش میں کسان زرعی قوانین کے خلاف مسلسل احتجاج میں تیزی آتا دیکھ کر یوگی حکومت نے انتظامیہ کو مزید سختی برتنے اور دھرنا دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

سماج وادی پارٹی رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 2:08 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان بڑی تعداد میں اب مظاہرے اور دھرنے میں شامل ہورہے ہیں۔کسانوں کی حمایت میں اب سیاسی رہنما بھی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں۔

سماج وادی پارٹی رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا

خاص طور پر حکومت یہاں کسانوں کی تحریک اور احتجاج میں سیاسی پارٹیوں کی شمولیت کو روکنے کے لیے تمام تر طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ کیونکہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے۔ اس کو اترپردیس اور نوئیڈا میں مزید وسیع تر ہونے سے روکنے میں انتظامیہ مصروف عمل ہے۔

حکومت نے سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان اور کارکنان کو گھروں سے نکلنا مشکل کر دیا ہے۔ تحریک کو دبانے کے لیے پہلے ہی نوئیڈا میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے اس کی آڑ میں انتظامیہ کو بہانہ مل گیا اور کسی کو بھی احتجاج میں جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

انتظامیہ کو اس بات کا علم ہے کہ سیاسی پارٹیوں کی شمولیت سے کسانوں کی تحریک کو مزید تقویت پہنچے گی۔ کئی دنوں کی طرح آج بھی سیکٹر 112 میں سینکڑوں کی تعداد میں سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو نظر بند کر دیا۔

مزید پڑھیں: کسانوں کے احتجاج پر تازہ ترین اپ ڈیٹ

سماج وادی پارٹی کے رہنما اور کارکنان کسانوں کی حمایت میں پیدل مارچ کرکے سٹی مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینا چاہتے تھے اس سے پہلے ہی پارٹی کے دفتر میں سبھی رہنماؤں اور کارکنان کو نظربند کردیا گیا اور کسی کو بھی باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔دفتر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس نفری تعینات کردی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.