ETV Bharat / city

نوائیڈا سبزی منڈی سربمہر - delhi

نوئیڈا میں سٹی مجسٹریٹ اوما شنکر نے سماجی دوری پر عمل پیرا نہ ہونے پر بھنگیل منڈی کو مکمل طور پر بند کرا دیا۔

noida
سماجی دوری کا لحاظ نہ رکھنے کی پاداش میں نوائیڈا سبزی منڈی سربمہر
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 5:44 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی جانب سے لاک ڈائون کے دوران سماجی دوری کو عملانے سے متعلق سٹی مجسٹریٹ اور تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو علاقے کی منڈیوں کے کام کاج کے دوران سماجی دوری کو عملا برقرار رکھنے کے حوالے سے سخت ہدایات دی تھیں۔

اس سلسلے میں سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا اوما شنکر نے منگل کی صبح کارروائی کرتے ہوئے بھنگل کی سبزی منڈی میں سماجی فاصلے پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کو بند کر دیا۔

دوسری جانب، ’ہاٹ اسپاٹ‘ میں جہاں سوسائٹیوں کو سیل کیا گیا ہے، وہیں دودھ، سبزیاں، پھل اور دیگر ضروری اشیاء سب کے لئے مہیا کرائی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے متعدد مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

سٹی مجسٹریٹ کے دورے کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور دیگر افسران و اہلکاروں کو ماسک اور سینیٹائز بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ تمام مقامات پر لاک ڈاؤن نظام پوری طرح سے کامیاب ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.