ETV Bharat / city

برقی کی عدم سربراہی، عوام کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں بجلی کی عدم سربراہی پر الکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

author img

By

Published : Aug 30, 2019, 4:08 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:56 PM IST

برقی کی عدم سربراہی،عوام کا احتجاج

سیکٹر 16 میں بجلی کی عدم سربراہی پر ہورہے احتجاجی مظاہرہ میں سی پی آئی ایم کی رہنما برنداکرات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر کامریڈ ایم تیواری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے ساتھ ناانصافی پر ااحتجاج جاری رہے گا۔

برندا کرات نے احتجاجیوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور مسائل کے جلدازجلد حل کےلیے ممکنہ کوشش کرنے کا یقین دلایا۔

اس سلسلہ میں انتظامیہ سے نمائندگی کرنے کا بھی سی پی آئی ایم کی رہنما نے وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ محکمہ برقی کی جانب سے غیرقانونی کالونیز میں برقی سربراہی کو مسدود کردیا گیا ہے۔

Intro:Varanda karatBody:احتجاجی مظاہرین کو ملا برندا کرات کا ساتھ

نوئیڈا:
بجلی ہیڈ کوارٹر سیکٹر 16 نوئیڈا پر بجلی کی دستیابی کے لیے چلائی جارہی تحریک کی حمایت میں سی پی آئی ایم کی قد آور رہنما برندا کرات بھی دھرنا سینٹر پر پہنچیں۔وہاں دھرنے پر بیٹھے افراد اور کمیٹی کے سینئر عہدیدار نے کرات کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے مسائل کو کافی توجہ دی اور یقین دلایا وہ خود اور ان کی پارٹی اس تحریک کے ساتھ ہے اور وہ ہر ممکن کوشش کریں گی کہ لوگوں کو اس تکلیف سے نجات مل سکے ،اور وہ اس کے لئے انتظامیہ سے بھی بات کریں گی ۔وہاں پر موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے حیرانی ظاہر کی کہ جب لوگوں نے حکومت کو ریونیو دیےکر عمارت تعمیر کی تو پھر کالونی غیر قانونی کیسی ہوگئ۔ ان کا ووٹ لے کر کر رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی بجلی بنتے رہےتو پھر جب عوامی سہولیات دینے کی مانگ کی گئی تو غیرقانونی کیسے ہو گئے۔ امیروں کے لیے الگ قانون اور غریبوں کے لئے الگ ایسا نہیں چلے گا ۔انہوں نے انجینئر سے بھی بات کی ۔ اس موقع پر کامریڈ ایم تیواری نے حکومت اور انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکار غریبوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے ، اور ان کے جائز مطالبات کے تسلیم کرنے سے گریزاں ہے ، جس کے لیے اس تحریک کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ محکمہ بجلی غیرقانونی کالونی کا حوالہ دیتے ہوئے بجلی دینے سے انکار کر رہاہے۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی نہیں ہوسکی ہے۔Conclusion:CPI M leader vranda karat
Last Updated : Sep 28, 2019, 7:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.