ETV Bharat / city

نوئیڈا: بجلی کنکشن اور فراہمی کے لیے احتجاج - بجلی کنکشن اور فراہمی کے لیے احتجاج

ضلع نوئیڈا کی غیرسرکاری کالونیوں میں وزیر توانائی شری کانت شرما کی جانب سے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود ابھی تک بجلی فراہم نہیں کی جاسکی ہے، جس کی وجہ سے مقامی رہائشیوں کے ساتھ ساتھ کانگریسی رہنما نے بھی ایف این جی شاہراہ بند کر کے احتجاج کیا۔

Protest for power connection and supply in Noida
نوئیڈا: بجلی کنکشن اور فراہمی کے لیے احتجاج
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 7:14 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کی غیر سرکاری کالونیوں میں بجلی کی فراہمی کے مطالبہ پر کانگریسی رہنماؤں نے مقامی لوگوں کے ساتھ ایف این جی شاہراہ پر احتجاج کیا۔

نوئیڈا: بجلی کنکشن اور فراہمی کے لیے احتجاج

بارش کے باوجود کانگریس کے رہنما انیل یادو کی سربراہی میں کالونیوں کے رہائشیوں نے ایف این جی شاہراہ کو بند کردیا۔ مقامی لوگوں نے ریاستی حکومت اور محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ کچھ گھنٹے سڑک بند رہی تاہم بعد میں پولیس شاہراہ کو کھلوانے میں کامیاب رہی۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ وزیر توانائی نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن سال گزرنے کے باوجود لاکھوں گھروں کو بجلی نہیں مل رہی ہے۔ انیل یادو نے کہا "نوئیڈا کا شمار ملک کے ترقی یافتہ شہروں میں ہوتا ہے۔ اترپردیش حکومت کو یہاں سے سب سے زیادہ محصول حاصل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

انھوں نے کہا کہ لاکھوں خاندان بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور نوئیڈا جیسے شہر میں لاکھوں خاندان بجلی سے محروم ہیں مقامی لوگوں نے وزیراعلیٰ، وزیر توانائی اور تمام افسران کو خط بھی لکھا گیا پھر بھی ان کے مسائل بدستور برقرار ہیں۔ وزیر توانائی شری کانت شرما نے کچی کالونیوں میں بجلی فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.