ضلع میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل، سوشل ڈیسٹنسنگ، انتظامیہ اور جرائم پر قابو پانے کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کمشنر الوک سنگھ نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ ضلع میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کراتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے اور ہاٹ اسپاٹ اور حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کرایا جائے۔ رمضان کے مد نظر احتیاط برتتے ہوئے سوشل میڈیا پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہمیشہ مستعدی کے ساتھ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرائیں اور ریپڈ ریسپانس ٹیم میں تعینات پولیس اہلکار پی پی ای کٹ کا ضرور استعمال کریں۔ پولیس کمشنر نے ہاٹ اسپاٹ زون میں ای کامرس کمپنیوں کے ہوم ڈیلیوری کرنے والے بوائز کی اسکریننگ اور رینڈم بیس پر سیمپلنگ بھی کرانے کی ہدایت دی۔
خیال رہے کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس سے اب تک 1793 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہو چکی ہے۔