دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا کے دادری پولیس نے پچیس ہزار کے انعامی بدمعاش سے تصادم کے بعد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس راجیش کمار سنگھ کے مطابق پولیس دادری پولیس اسٹیشن کے تحت اندھیر پور موڑ پیریفرل روڈ کے قریب سروس روڈ پر گشت کررہی تھی تبھی ایک مشکوک شخص سامنے سے موٹر سائیکل پر سوار آتا ہوا دیکھا گیا، جب پولیس نے اسے چیکنگ کے لیے روکا تو اس نے فائرنگ کرکے بھاگنے کی کوشش کی تو جوابی کاروائی میں بدمعاش کے پیر میں گولی مار کر بدمعاش کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے علاج کے لیے ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی شناخت ارشاد کے نام سے کی گئی ہے جو ایٹہ کا رہائشی ہے۔ وہ دادری میں ڈکیتی کے معاملے میں مطلوب تھا اور اس پر 25 ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔