ضلع گوتم بدھ نگر میں سوشل میڈیا کے ذریعہ قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق وہ سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے میں نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا جس کی وجہ سے اس شخص کے خلاف مقدمہ نمبر 272/2020 دفعہ 153 اے ، 505 ، (2) 188،290 آئی پی سی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 54 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس شخص کا موبائل قبضہ میں لیکر مزید معلومات فراہم کی جارہی ہے۔
عالمی وبا کووڈ-19 کو وحشتناک شکل میں پیش کر کے افواہوں کے ذریعے دوسرے لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا بھی الزام ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جارہی ہے ، جس سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔