اس مشکل دور میں خاص طور پر بچوں اور خواتین کو قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس تناظر میں ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے تحت اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے 18004190234 قانونی امداد ٹول فری ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔
ریاستی سطح پر مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر پر ایڈووکیٹ ششیکلا پانڈے، موبائل نمبر 9450019664، دیپانشو داس موبائل نمبر 9451321172 اور دشیانت کمار مشرا موبائل نمبر 9415424592 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔
ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سکریٹری میناکشی سنہا کے مطابق ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی، گوتم بودھ نگر کے پاس قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے پرانے کورٹ کمپلیکس، فیس 2 نوئیڈا میں ایک ہیلپ لائن نمبر 181 ہے، اور اس ادارے کا ٹیلیفون نمبر 01204311255 اور موبائل نمبر 7234005860 ہے۔
جس پر بآسانی رابطے کیے جا سکتے ہیں اور مذکورہ فون نمبروں کے ذریعہ ضلعی لیگل سروسز اتھارٹی میں نامزد وکلاء کی جانب سے مفت قانونی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔