نوئیڈا: حکومت کی مختلف پنشن اسکیمز سے عوام کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے 5 اکتوبر کو سورج پور ، گریٹر نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر میں ایک کیمپ کا اہتما کیا جائے گا۔ اسے کامیاب بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کی جانب سے وسیع پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے۔
کیمپ میں ،ضعیفی پنشن ، بے سہارا خواتین پیشہ 'بیوہ' دیویانگ پنش یوجنا کی درخواستیں آن لائن بھر نے سہولت دستیاب ہوگی۔
کیمپ میں گروپ میرج اسکیم، نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم سمیت ضرورت مندوں کے لیے معاون سامان اسکیم اور مختلف قسم کی اسکالرشپ اسکیمز کے بارے میں بھی معلومات دی جائیں گی۔ یہ معلومات ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر آنند کمار سنگھ نے دی۔