ETV Bharat / city

پلازمہ عطیہ دہندگان کی حوصلہ افزائی - کورونا متاثرہ افراد

نوئیڈا میں ایک تقریب کے دوران پلازمہ عطیہ دہندگان کو تحائف پیش کرکے انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔

پلازمہ عطیہ دہندگان کی حوصلہ افزائی
پلازمہ عطیہ دہندگان کی حوصلہ افزائی
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 7:29 PM IST

نوئیڈا میں کورونا وارئرس - پلازمہ عطیہ دہندگان کو تحائف کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے دیگر افراد کو بھی رضاکارنہ طور پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی۔

’’پلازمہ ڈونر کے ساتھ کافی‘‘ کے عنوان سے نوئیڈا میں ایک تقریب کا اہمتام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام کورونا واریئرز کے جوش و جذبے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا: ’’کورونا سے متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے میں پلازمہ عطیہ دہندگان کا اہم کردار ہے۔‘‘

انہوں نے ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو بھی رضاکارانہ طور پلازما عطیہ کرنے اور دوسرے کورونا متاثرہ افراد کی زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر تمباکو کنٹرول بورڈ کی جانب سے پلازما کے تمام عطیہ دہندگان کو تحائف پیش کیے گئے۔

پروگرام میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو منیندر ناتھ اپادھیائے، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل دوہرے، ضلعی کوآرڈینیٹر ٹوبیکو کنٹرول بورڈ شیوتا سنگھ اور محکمہ صحت کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.