ETV Bharat / city

Noida Farmers Protest: نوئیڈا کے کسانوں کے مطالبات کب تسلیم ہوں گے؟ - نوئیڈا کے کسانوں کے مطالبات

نوئیڈا کے کسان Noida Farmers کئی مہینوں سے اپنے مطالبات کو لے کر نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر میں دھرنے Noida Farmers Protest پر بیٹھے ہیں۔ کسانوں نے اپنے مطالبات کے لیے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کی رہائش گاہوں کا گھیراؤ بھی کیا۔ وزیروں سے ملاقات بھی کی لیکن کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوسکا۔

Noida farmers
نوئیڈا کے کسان
author img

By

Published : Dec 11, 2021, 8:32 PM IST

دہلی کی سرحدوں پر گزشتہ ایک برس سے تینوں زرعی قوانین کے خلاف ڈیرہ ڈالے کسانوں کے سامنے حکومت کو جکھنا پڑا، جس کے باعث کسانوں نے بھی اب اپنا احتجاج ختم کردیا ہے اور احتجاجی مقام سے واپس بھی ہورہے ہیں۔

نوئیڈا کے کسانوں کے مطالبات کب تسلیم ہوں گے؟

وہیں نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسان Noida Farmers جو 100 دنوں سے زیادہ عرصے سے اپنے مطالبات کو لیکر نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج Protest Against Noida Authority کر رہے ہیں لیکن نوئیڈا اتھارٹی کسی بھی صورت میں ان کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

دراصل نوئیڈا کے کسانوں کا مطالبہ Demand of Noida Farmers ہے کہ کسانوں کی آبادی کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ 64.7 فیصد اضافی معاوضے کے ساتھ 10 فیصد پلاٹ، دیہی علاقوں میں بلڈنگ رولز کی منسوخی، 5 فیصد پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت، آبائی اور غیر آبائی کا امتیاز ختم کرنا اور تمام دیہات کی ہمہ گیر ترقی کی جائے۔

کئی مہینوں سے کسان اپنے مطالبات کو لے کر نوئیڈا کے سیکٹر 6 میں واقع نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ کسانوں نے اپنے مطالبات کے لیے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کی رہائش گاہوں کا گھیراؤ بھی کیا، وزیروں سے ملاقات بھی کی لیکن کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

Noida Farmers Protest: کسانوں نے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کا گھیراؤ کیا

کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ کو نیا مسکن بنایا

اس دھرنے کی وجہ سے کسانوں کے ساتھ ساتھ صنعتوں کا کام متاثر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ انڈسٹریز بندھو کی میٹنگ میں نوئیڈا انٹرپرینیور ایسوسی ایشن کے صدر وپن کمار ملہن نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کو مداخلت کرنی چاہیے اور کسانوں کے ساتھ اعلیٰ حکام سے بات چیت کرکے اس کا حل نکالنا چاہیے۔

کسان لیڈر سکھبیر خلیفہ نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی کے اہلکار آمرانہ رویہ اپنا رہے ہیں۔ کسانوں کے جائز مطالبے کے لیے وہ نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف 100 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے اتھارٹی کے افسران پولیس پر دباؤ ڈال کر ان کے خلاف مسلسل مقدمات درج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان مقدمات سے نہیں ڈرتے۔ اگر حکومت کسانوں کو جیل بھیجنا چاہتی ہے تو وہ جیل جانے کو تیار ہیں۔ جب تک تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے کسان اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.