ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی عالمی وبا کووڈ19 کے تناظر میں عائد لاک ڈائون کے دوران اچانک کنٹونمنٹ زون ممورا پہنچے اور وہاں مہاجر مزدوروں کے لئے ضروری خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ آج یہاں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کرکے کنٹونمنٹ زون کے مہاجروں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے اپنے دورے کے دوران تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ زون کے تمام شہریوں کو محفوظ طریقے سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو باقاعدگی سے یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے انتباہ کیا کہ اس کام میں کسی بھی مرحلے میں کوتاہی اور تساہل ہرگز نہ برتیں، ضلعی مجسٹریٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام سہولیات کی فراہمی میں تمام افسران معاشرتی دوری اور سینیٹایزیشن پر خصوصی توجہ رکھیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنے دورے کے دوران گورنمنٹ فیئر پرائس شاپ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں دستیاب راشن اشیاء کی مکمل تحقیقات کی۔ یہاں بھی انہوں نے متعلقہ دکانداروں کو معاشرتی دوری اور حفظان صحت سے متعلق ضروری ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ ہاٹ اسپاٹ ایریا میں چلنے والے میڈیکل اسٹور کا معائنہ بھی کیا گیا اور ادویات سے متعلق ضروری معلومات حاصل کی گئیں۔