ETV Bharat / city

'نوئیڈا ڈائل 112' اتر پردیش میں اول مقام پر - یوپی 112 کے ذریعے ضلع کے لوگوں کو مدد

'ڈائل 112' حکومت کی ایک اہم اسکیم ہے جو بحران اور ہنگامی حالات میں اتر پردیش کے شہریوں کو پولیس کی مدد فراہم کرتی ہے۔

'نوئیڈا ڈائل 112' اتر پردیش میں اول مقام پر

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 9:55 PM IST

کمشنریٹ گوتم بدھ نگر نے یوپی 112 کے ذریعے ضلع کے لوگوں کو مدد فراہم کرنے میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گوتم بدھ نگر ڈائل 112 کے جوابی وقت( رسپانس ٹائم )کو اتر پردیش میں بہترین قرار دیا گیا ہے۔ گوتم بدھ نگر پولیس لوگوں کی مدد کے معاملے میں پوری ریاست میں پہلے نمبر پر آئی ہے۔

گذشتہ ماہ اگست میں گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ کو پوری ریاست کے یو پی 112 کے رسپانس ٹائم میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ نمبر ایک پر رہ چکا ہے۔ اس وقت تقریبا 450 سے 500 ایونٹس روزانہ موصول ہوتے ہیں۔ گوتم بدھ نگر میں تعینات ڈائل 112 کے 66 فور وہیلر پی آر وی اور 51 ٹو وہیلر پی آر وی کو مدد فراہم کررہا ہے۔

گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ کی خواتین کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ضلع میں 6 خواتین پی آر وی چلائی جاتی ہیں۔ ہائی وے پر حفاظت اور فوری ایکشن کے لیے، 4 پی آر وی ایسٹنی پیری فیرل اور 02 پی آر وی یمنا ایکسپریس وے پر چلائے جاتے ہیں، جس کے ذریعے ہائی وے پر گشت کے ساتھ واقعات کے بارے میں معلومات ملنے پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: میڈیا کا فرقہ وارانہ لہجہ ملک کو بدنام کر رہا ہے

پچھلے دو ماہ میں یو پی 112 کے جوابی وقت میں کمشنریٹ گوتم بدھ نگر کو 10 بار "پی آر وی آف دی ڈے" کا خطاب ملا ہے۔ گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ نے کورونا کے دور میں معاشرے کے لوگوں کے لیے خصوصی تعاون اور امداد بھی کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Noida News
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.