ETV Bharat / city

کورونا کے باعث نوئیڈا کرکٹ کپ ٹورنامنٹ ملتوی

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 6:33 PM IST

نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری کی ہدایت پر ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کیا گیا۔

Noida cricket
نوئیڈا کرکٹ کپ

کورونا کے بڑھتے کیسیز کے باعث نوئیڈا کے یوم تاسیس کے موقع پر نوئیڈا کرکٹ اسٹیڈیم میں چل رہا نوئیڈا کرکٹ کپ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

نوئیڈا ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر چودھری راجکمار سنگھ کے مطابق نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری کی ہدایت پر ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کیا جا رہا ہے۔ اب حالات معمول پر آنے کی صورت میں ٹورنامنٹ شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بچاؤ کے لیے نوئیڈا پولیس کی گراؤنڈ زیرو پر کارروائی

کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ ہریانہ اکیڈمی اور نوئیڈا ونڈرز کی ٹیم کے مابین ہوا۔ دوسرا میچ ایل بی شاستری اور ہریانہ اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا۔ پہلے میچ میں، نوئیڈا ونڈرز کی ٹیم نے 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، ہریانہ کی ٹیم نے 18.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مذکورہ ہدف 184 رنز حاصل کر لیا۔ مین آف دی میچ ہریانہ کے ہمانشو رانا بنے۔ دوسرا میچ ایل بی شاستری کی ٹیم نے 40 رنز سے جیت لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.