اس اہم پروگرام میں ضلعی تمباکو کنٹرول سیل کے ذریعہ آشا ورکرز اور اے این ایم کو تمباکو اور کووڈ 19 کے انفیکشن نیز اس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی کے لیے تربیت دی گئی۔
اس کے بعد آشا کارکنان کو ہدایت دی گئی کہ وہ لوگوں کو اپنی سطح پر کووڈ 19 کے پروٹوکول کے ساتھ ساتھ تمباکو کے استعمال کے نقصانات اور کووڈ 19 انفیکشن کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ تمباکو نوشی کو ترک کر دیں۔