ETV Bharat / city

نوئیڈا سیکٹر50 کے میٹرو اسٹیشن کا نام 'رینبو'

نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن نے سیکٹر 50 کے میٹرو اسٹیشن کا نام 'رینبو' منتخب کر کے اسے ٹرانسجینڈر برادری کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ایم ڈی ریتو مہیشوری نے بتایا کہ اس کی تیاریاں اگلے ماہ تک مکمل ہوجائیں گی۔

NMRC dedicates Noida Sector-50 Metro Station Rainbow to transgender community
نوئیڈا سیکٹر50 کے میٹرو اسٹیشن کا نام رینبو نامزد
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 5:10 PM IST

نوئیڈا کے سیکٹر 50 میں واقع میٹرو اسٹیشن کو 'رینبو' کے نام سے جانا جائے گا۔ اس میٹرو اسٹیشن کو نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے وقف کیا ہے۔

نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او اور این ایم آر سی کی ایم ڈی ریتو مہیشوری نے میٹرو اسٹیشن کے نام کے بارے میں شہریوں سے تجاویز طلب کی تھیں جس کے بعد رینبو نام کا انتخاب کیا گیا ہے۔

نوئیڈا سیکٹر50 کے میٹرو اسٹیشن کا نام رینبو نامزد

ریتو مہیشوری نے بتایا کہ اگلے ماہ تک میٹرو اسٹیشن ٹرانسجینڈر برادری کے لیے تیار ہوجائے گا۔ ٹرانسجینڈر برادری کے بہت سے لوگوں نے میٹرو اسٹیشن کے حوالے سے تجاویز دی ہیں۔

میٹرو اسٹیشن میں معاہدہ کی بنیاد پر ٹکٹ فروخت کرنے والے اور ہاؤس کیپنگ جیسے کاموں کے ذریعہ روزگار فراہم کیا جائے گا۔ اس کے لیے این ایم آر سی تربیت فراہم کرے گا اور عملے کو ان کے بہتر رویہ کی تربیت بھی دی جائے گی۔

نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او ریتو مہیشوری نے بتایا کہ اس وقت میٹرو اسٹیشن بند ہے لیکن اگلے مہینے تک اس کی تیاری مکمل کرلی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.