ETV Bharat / city

نوئیڈا میں ایک اور بیماری کی دستک

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 10:23 AM IST

ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں کورونا وائرس، بلیک اور وائٹ فنگس کے بعد اب ایم آئی ایس سی (ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم) کی بیماری کی تشخیص کی گئی ہے۔ نوئیڈا میں اب تک اس کے 11 مریض سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے 7 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔

Dr. Deepak Ohri, Chief Medical Officer
کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں کورونا وائرس، بلیک اور وائٹ فنگس کے بعد اب ایم آئی ایس سی (ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم) نامی بیماری میں مبتلا 11 مریضوں کی تشخیص کی گئی ہے۔

یہ بیماری کم عمر بچوں میں ہی پائی جا رہی ہے۔ نوئیڈا میں اب تک 11 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ ان سب کا علاج نوئیڈا میں واقع نجی اسپتال میں جاری ہے۔ جن میں سے 7 مریض صحت یاب ہوکر گھر بھی جا چکے ہیں، جبکہ 4 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ وہیں جن بچوں میں یہ بیماری پائی گئی ہے وہ پہلے سے ہی کورونا میں مبتلا تھے۔

کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری

ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر دیپک اوہری نے بتایا کہ ضلع میں ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم (ایم آئی ایس سی) کی بیماری صرف بچوں میں پائی جا رہی ہے۔ نجی اسپتال میں 11 بچوں میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان بچوں کا پہلے سے ہی کورونا کا علاج چل رہا ہے۔ جبکہ 7 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ 4 مریض اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس بیماری کی فی الحال تحقیقات کی جارہی ہے کہ ایا یہ بیماری صرف کووڈ19 سے متعلق ہے یا پہلے سے چل رہی ہے۔

ڈاکٹر اوہری کا مزید کہنا ہے کہ یہ بیماری زیادہ مہلک نہیں ہے۔ تاہم صحیح علاج حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے بچوں میں سانس لینے میں دقت آتی ہے، جبکہ بہت سارے بچے بھی معمول کے مطابق رہتے ہیں۔ اس بیماری کے علاج کے لیے ((ivig) انجیکشن کی ضرورت پڑتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.