ETV Bharat / city

Noida Farmers Protest: ارکان پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کسانوں کو گمراہ کرنا بند کریں

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 10:30 PM IST

نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ضلع کے کسانوں کا بنیادی مطالبہ زمین کے معاوضہ میں اضافہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ جس علاقہ کی جیسی زمینی صورتحال ہے وہ اسی طرح بر قرار ہے۔

عاپ
عاپ

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھوپیندر جدون نے سیکٹر 29 نوئیڈا میں واقع پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور یمنا اتھارٹی کے متاثرین کسانوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے کسانوں کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ان کے زمین کے معاوضہ میں اضافہ کیا جائے اور جن علاقوں کی زمینی یا آبادی کے لحاظ سے جیسی صورتحال ہے وہ بر قرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی گاؤں میں نقشہ کی پالیسی کو نافذ نہ کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے۔

ضلع کے کسانوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی ہوگی تو عام آدمی پارٹی سب سے پہلے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

جدون نے کہا کہ کل نوئیڈا کے رکن اسمبلی پنکج سنگھ نے فصیح و بلیغ تقریر کر کے کسانوں کو خوش کرنے کی کوشش کی تھی۔ رکن اسمبلی بھی وزیراعظم کی طرح پُر اعتماد ہوکر جھوٹ بول رہے تھے۔ ضلع کے تمام عوامی نمائندوں نے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے 6 گاؤں کو اجاڑ دیا گیا۔ان گاؤں کے 3000 خاندان بے گھر ہوئے ہیں،نقل مکانی کے دوران جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے پرانے گاؤں کو زمیں دوز ہوتے دیکھا ہے۔اب ان کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے بے گھر خاندانوں کی ترقی کے حوالے سے جو جھوٹی تصویریں دکھائی جا رہی ہیں وہ حقیقت سے یکسر مختلف ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے بے گھر افراد سے ملاقات کر کے ان کے حالات سے واقفیت حاصل کی۔ان لوگوں کے پاس گھر نہیں ہے،خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔بجلی، اسکول، اسپتال سمیت متعدد سہولیات سے وہ محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جیور ایئر پورٹ کا خیر مقدم کرتی ہے، ہم اس کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن انتظامیہ اور اتھارٹی کی طرف سے جو تصویر دکھائی جا رہی ہے۔ یہ بالکل درست نہیں ہے۔ ابھی تک اتھارٹی کی طرف سے کچھ بھی نہیں دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: عاپ رہنماؤں نے بریانی فروخت کرنے والے سچن سے ملاقات کی

عام آدمی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ جن لوگوں کو ہوائی اڈے پر نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ان کو ماہانہ 15000 روپے بے روزگاری الاؤنس دیا جائے۔ اور سبھی کو بجلی دی جائے۔ جیور بانگر میں بسائے گئے خاندانوں کو ان کے پلاٹ کی رجسٹری اور اسکول اسپتال بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.