ETV Bharat / city

نوئیڈا: قومی لوک عدالت کو فروغ دینے کے لیے موبائل وین کا سہارا - اردو نیوز نوئیڈا

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں قومی لوک عدالت کو کامیاب بنانے اور عوام کو آگاہ و بیدار کرنے کی غرض سے قومی لوک عدالت ہفتہ منایا جارہا ہے۔

mobile vans to promote the national lok adalat in noida
قومی لوک عدالت کو فروغ دینے کے لیے موبائل وین کا سہارا
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 9:49 PM IST

این پی سی ایل کے رضاکارانہ تعاون سے ڈسٹرکٹ جج گوتم بدھ نگر کی صدارت میں قومی لوک عدالت کو فروغ دینے کے لیے کورٹ کمپلیکس گوتم بدھ نگر سے موبائل وین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

گاؤں کاسنا، پری چوک وغیرہ جیسے مقامات پر عام لوگوں سے رابطہ کرکے موبائل وین کے ذریعے لوک عدالتوں کے ذریعے تیز اور قابل رسائی انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی اور پمفلٹ وغیرہ تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: عام آدمی پارٹی نے ترنگا یاترا نکالی

مذکورہ تشہیر کا پروگرام این پی سی ایل اور جم ٹیک لا کالج کے طلباء کی مدد سے بطور پیرالیگل رضاکار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اشوک کمار VII، معزز ڈسٹرکٹ جج، گوتم بدھ نگر کے ساتھ راجیو کمار وتس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج / نوڈل آفیسر نیشنل لوک عدالت، سشیل کمار سول جج (سینئر کیڈر ) مسز ریچا اپادھیائے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ جے ہند کمار سنگھ سکریٹری فل ٹائم ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گوتم بدھ نگر سمیت تمام جوڈیشیل افسران موجود تھے ساتھ ہی آلوک شرما، منیجر این پی سی ایل اور پرشانت کمار، پروفیسر / انچارج لیگل ایڈ سینٹر جم ٹیک کالج اور دیگر عدالتی عملہ بھی موجود تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.