انڈو یورپین اسپورٹس اینڈ لیزر پروموشن کونسل کے چیئرمین اور انڈو کینیڈین ہال آف فیم کے رکن ڈاکٹر وسیم علوی کے والد محمد عباد علوی نئی دہلی میں انتقال کر گئے۔ وہ 72 برس کے تھے۔
ڈاکٹر علوی کے مطابق ان کے والد ایک مشہور سیاست داں تھے۔ وہ کھیل کے ایک تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر بھی تھے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سابق ڈائریکٹر اور لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما تھے۔ اپنے سیاسی کیریئر میں انہوں نے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی، اٹل بہاری واجپئی اور منموہن سنگھ کی حکومتوں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ مرکزی اور اتر پردیش حکومت میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے ملک میں کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اور کسان آمنے سامنے، سڑکیں بلاک اور عوام جام میں پھنسے
ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں انگلینڈ میں راجیو گاندھی ایکسی لینس ایوارڈ، ارونا آصف علی ایوارڈ اور انگلینڈ میں گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وسیم علوی یورپی فٹ بال کا ایک مشہور نام ہے۔ انہوں نے یورپ کے بڑے کلبوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ بھی دی۔ وسیم نے کھیل سے محبت کرنے والے اپنے والد کی یاد میں غریب کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔