تحصیل صدر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے تحصیل سمپورن سمادھن دیوس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام افسران کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل سمپورن سمادھن دیوس میں جن محکموں سے متعلقہ عوام کی شکایات درج کی جا رہی ہیں متعلقہ افسران سنجیدگی کے ساتھ فوری کارروائی کو یقینی بنائیں اور موقع پر ہی شکایات کا ازالہ کریں تاکہ متعلقہ پورٹل پر شکایات کو آن لائن کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ شکایات کی نگرانی اتر پردیش حکومت کی سطح پر کی جا رہی ہے۔ اس لیے تمام افسران کی جانب سے درج کی گئی شکایات کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائے۔
مزید پڑھیں:
یوپی اسمبلی انتخابات میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوگا: جیتیندر یادو
اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر، پولیس افسران اور دیگر ضلعی سطح کے افسران تحصیل سمپورن سمادھن دیوس کے موقع پر موجود تھے۔