ETV Bharat / city

سابق کرکٹر چیتن چوہان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیگی

سابق کرکٹر اور موجودہ حکومت میں کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کی فانی باقیات کو ضلع ہاپوڑ کے گڑھ مکتیشور کے برج گھاٹ لایا گیا ہے۔ یہاں گنگا کے کنارے ان کی آخری رسومات ادا کی جانی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے آخری رسومات کے لیے زیادہ تعداد میں رہنماؤں اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی ہے۔

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 3:58 PM IST

Former cricketer Chetan Chauhan will be cremated today
سابق کرکٹر چیتن چوہان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیگی

اتر پردیش حکومت کے سابق وزیر چیتن چوہان کی جسد خاکی کو نوئیڈا کے قریب مشرقی دہلی میں ان کی رہائش گاہ لایا گیا۔ گوتم بدھ نگر کمشنر آلوک سنگھ آخری الوداعی کے دوران ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ خاندان سے تعزیت کی۔ نوئیڈا کے کئی پولیس افسران اور دیگر بھی اس دوران موجود رہے۔ دہلی کے میور وہار میں چیتن چوہان کی رہائش گاہ ہے، جہاں سے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے گڑھ مکتیشور لے جایا جائیگا۔

ویڈیو

گروگرام کے میدانتا ہسپتال سے سابق وزیر اور کرکٹر چیتن چوہان کی جسد خاکی کو نوئیڈا سے متصل مشرقی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ ناگارجن اپارٹمنٹ لایا گیا، جہاں ان کے لواحقین نے انہیں آخری دفع الوداعی کیا۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے وزیر اور سابق کرکٹر چیتن چوہان نے اتوار کے روز اس دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا۔ اس سے قبل 2 اگست کو مرکزی وزیر کملا رانی ورون کی بھی کورونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔ کورونا کے علاج کے دوران میدانتا ہسپتال میں دونوں گردہ فیل ہونے سے موت ہو گئی۔ آخری رسومات گڑھ مکتیشور میں کیا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.