ETV Bharat / city

صفائی ملازمین پر پھولوں کی بارش

ملک بھر میں کورونا وائرس سے لڑنے والوں کی مختلف طریقوں سے ہمت افزائی کی جارہی ہے۔

flower
flower
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 9:26 PM IST

اتر پریدیش کے نوائیڈا مین سماج وادی پارٹی کے ضلع ترجمان راگھویندر دوبے نے سالار پور بھنگیل ٹریڈ منڈل کے تعاون سے نوئیڈا اتھارٹی کے محکمہ صحت عامہ کے صفائی ملازمین کا پھول برسا کر استقبال کیا۔

کورونا واریئرز پر پھولوں کی بارش

استقبالیہ کے بعد انہیں بٹھا کر کھانا پیش کیا گیا اور تحائف بھی دئے گئے۔
اس موقع پر ایس پی کے ضلع ترجمان راگھویندر دوبے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو کورونا جیسی خطرناک وبا سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے صفائی ملازمین دن رات کوشاں ہیں۔ معاشرے کی بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے قومی محافظوں سے اظہار تشکر کریں۔ عوام کو وبا سے بچانے کے لئے طبی عملہ، پولیس، انتظامی افسران، فوج، میڈیا، سماجی اور سیاسی تنظیمیں جو خدمت میں مصروف ہیں ہمیں ان کا شکرگزار ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اس وبا سے لڑنے کے لئے بالواسطہ یا بلاواسطہ قوم کی خدمت کر رہے ہیں ہم سب ان کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر تجارتی ایسوسی ایشن کے صدر منوج گوئل نے بتایا کہ پیر کو لگاتار اٹھارہویں روز بھی بھنگیل، سالار پور، سیکٹر 105 کچی آبادی، سیکٹر 91، برولا وغیرہ میں ضرورت مند لوگوں کو کھانا مہیا کرایا گیا ہے۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر منوج گوئل، پبلک ہیلتھ ویٹرنز کے انسپکٹر اے کے اگروال، سپروائزر منوج شرما، منوج گوتم، بابو لال بنسل، آدتیہ واجپائی، پنکج گپتا، مکیش بنسل، سندیپ چوہان، سنیل امبے، موہن گرگ، گیان، پرمود گپتا، سونو، گوراو سنگھل، انیل گوئل، مونو گوئل، راجیو بنسل، راجیو گپتا سمیت دیگر کئی لوگ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.