ETV Bharat / city

نوئیڈا: کورونا متاثرین کی تعداد ڈبل سنچری - hospitals in noida

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کورونا متاثرین کی تعداد ڈبل سنچری
کورونا متاثرین کی تعداد ڈبل سنچری
author img

By

Published : May 7, 2020, 7:47 PM IST

گوتم بدھ نگر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ڈبل سنچری کو عبور کر چکی ہے۔ آج وہاں 10 نئے کورونا مثبت کیسیز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ کل کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آج، گریٹر نوئیڈا کے شاردا ہسپتال میں تین افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ مثبت مریضوں کی عمر 20،22 اور 27 برس ہے۔

گریٹر نوئیڈا نٹ مدائیہ گاؤں سے بھی تین کیس سامنے آئے ہیں، جہاں تین خواتین مثبت پائی گئیں ہیں۔ ان میں ایک 4 سالہ لڑکی، ایک 15 سالہ لڑکی اور ایک 33 سالہ خاتون شامل ہیں۔ سیکٹر 137 فیلیکس ہسپتال سے دو کورونا متاثرین کی اطلاع موصول ہئی ہے۔ یہاں ایک 20 سالہ نوجوان اور ایک 22 سالہ خاتون کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔

نوئڈا کے سیکٹر 8 سے تعلق رکھنے والی ایک 17 سالہ لڑکی کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے، جبکہ سیکٹر 15 سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ شخص کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ گوتم بودھ نگر میں آج 10 مریضوں کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

کورونا وائرس ضلع گوتم بودھ نگر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نوئیڈا میں اب 202 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ آج جانچ کے 124 معاملے سامنے آئے، جن میں سے 10 مثبت اور 114 منفی تھے۔ 109 افراد صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ 93 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 366 قرنطینہ میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.