ETV Bharat / city

کسان رہنما کی رہائش گاہ پر پولیس کا پہرہ، ٹول پلازہ جانے سے روکا - farmers union

کسان رہنماؤں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر کسانوں کو اسی طرح روکا جائے گا تو تحریک میں مزید شدت پیدا کی جائے گی اور اگر حکومت باز نہ آئی تو کسان یونین دوبارہ دہلی ،نوئیڈا اور غازی آباد کی سرحد کو بند کردے گی۔

کسانوں کو ٹول پلازہ پر روکا
kisan stoped in toll palaza
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 9:24 PM IST

نوئیڈا: کسان تحریک میں شامل ہونے کے لئے اتر پردیش کے مختلف علاقوں سے کسان دہلی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ ریاستی حکومت کے اشارے پر مختلف اضلاع میں روک رہی ہے۔

آج بھی بھارتیہ کسان یونین کے علاقائی رہنما پرویندر کو سورج پور ٹول پلازہ جانے سے پہلے ہی نوئیڈا پولیس نے سیکٹر 116 میں واقع ان کی رہائش گاہ کو محاصرے میں لے لیا اور سورج پور جانے سے روک دیا۔

کسانوں کو پولیس نے ٹول پلازہ پر روکا

ان کے گھر کے باہر پولیس کا پہرہ بٹھا دیا گیا۔اس کی وجہ سے وہ کسانوں کی رہنمائی کرنے سے قاصر رہے۔
کسان رہنماؤں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر کسانوں کو اسی طرح روکا جائے گا تو تحریک میں مزید شدت پیدا کی جائے گی اور اگر حکومت باز نہ آئی تو کسان یونین دوبارہ دہلی ،نوئیڈا اور غازی آباد کی سرحد کو بند کردے گی۔

اس سے عوام اور انتظامیہ کو شدید مسائل اور مشکلات سے نبرد آزما ہونا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.