ETV Bharat / city

ہر کارکن کو کانگریس کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہیے: رضوان چودھری - every party worker should work hard for party

نوئیڈا کانگریس کے نو منتخب نائب صدر رضوان چودھری نے کہا کہ اترپردیش میں خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دینے کے اعلان سے خواتین بااختیار بنیں گی اور خواتین کو فعال سیاست میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس جنرل سکریٹری سڑک پر جد و جہد کر رہی ہیں تو ایسے میں پارٹی کے ہر کارکن کو پارٹی کے لیے مضبوطی سے کام کرنا پڑے گا۔

پارٹی کے ہر کارکن کو کانگریس کی مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہیے: رضوان چودھری

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 12:20 PM IST

اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تمام جماعتوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کانگریس بھی پرینکا گاندھی کی قیادت میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتر گئی ہے۔

پارٹی کے ہر کارکن کو کانگریس کی مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہیے: رضوان چودھری

اس تناظر میں اترپردیش نوئیڈا کانگریس کی نئی قیادت نے آج نوئیڈا کے مختلف سیکٹرز میں گھر گھر جاکر کانگریس کے وعدوں اور اعلانات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔

مختلف سیکٹرز کا دورہ کرتے ہوئے نوئیڈا کانگریس کے عہدیداران نے 12 کلومیٹر کا سفر طے کر کے عوامی سے رابطہ قائم کیا۔

کانگریس کے نو منتخب مہا نگر صدر رام کمار تنور نے کہا کہ کورونا کا بحران رہا ہو یا کسانوں کے استحصال کا معاملہ، خواتین کی حفاظت کا سوال ہو یا ریاست میں بڑھتے جرائم کا مسئلہ، یا بے روزگاروں کی لڑائی، کانگریس کے سپاہی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس نے نہ صرف عوام کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھایا اور حکومت کی جوابدہی طے کی بلکہ بڑے پیمانے پر بھی تنظیم کو مضبوط کیا۔

نوئیڈا کے نو منتخب نائب صدر رضوان چودھری نے کہا کہ اترپردیش میں خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دینے کے اعلان سے خواتین بھی مضبوط ہوں گی اور خواتین کو فعال سیاست میں آگے آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس جنرل سکریٹری سڑک پر جد و جہد کر سکتی ہیں تو پارٹی کے ہر کارکن کو پارٹی کے لیے مضبوطی سے کام کرنا پڑےگا۔

ریاستی اقلیتی شعبے کے جنرل سیکریٹری لیاقت چودھری، انل یادو، للت اوانہ، پرشوتم ناگر، ستیندر شرما اشوک شرما و دیگر عہدیدار شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.