ETV Bharat / city

ڈلیوری بوائز کی ہڑتال، دھوکہ دہی اور ہراساںی کا الزام

ڈلیوری بوائز کا الزام ہے کہ چار کلومیٹر کے دائرے میں ڈلیوری دکھا کر آٹھ سے 11 کلومیٹر دور تک بھیج دیا جاتا ہے جس سے ان کا وقت اور پیسا برباد ہوتا ہے۔

Delivery Boys
ڈلیوری بوائے
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 4:39 PM IST

ضلع گوتم بودھ نگر کے نوئیڈا کے سیکٹر دو میں شیڈو فیکس کمپنی کے ڈلیوری بوائز نے کمپنی پر ہراساں کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ڈلیوری بوائز کا الزام ہے کہ کمپنی نے انہیں دھوکہ دیا ہے اور ابھی بھی دھوکہ دے رہی ہے۔

ڈلیوری بوائے

ان کا کہنا ہے کہ چار کلومیٹر کے دائرے میں ڈلیوری دکھا کر آٹھ سے 11 کلومیٹر دور تک بھیج دیا جاتا ہے جس سے ان کا وقت برباد ہوتا ہے اور ڈلیوری کے حساب سے پیسے بھی زیادہ جاتے ہیں جس کی بھرپائی کمپنی نہیں کرتی ہے۔

ڈلیوری بوائے نے کہا کہ 'کمپنی ایک ڈلیوری کے لیے 40 روپے دیتی ہے اس سے زیادہ ہمارا پیٹرول لگ جاتا ہے اور وقت بھی برباد ہوتا ہے، ایسے میں ہمیں کچھ نہیں بچتا'۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارا مطالبہ ہے کہ کمپنی ٹرپ میں اضافہ کرے۔ انسینٹو بڑھائے ساتھ ہی ہمارے ساتھ جو دھوکہ دہی کی جاتی ہے اسے بند کیا جائے۔ یعنی چار کلو میٹر کی ٹرپ دکھا کر 8 سے 11 کلومیٹر دور تک نہ بھیجا جائے'۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہ بنکی: مختار انصاری کا ایک اور ساتھی گرفتار

ڈلیوری بوائز کے مطابق 'شکایت کرنے پر کوئی سنوائی نہیں ہوتی ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے اس طرح کے اقدام جاری ہیں اور ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ آواز اٹھانے پر بعض کئی بوائز کی آئی ڈی بھی بند کر دی گئی۔ جب ہم نے ہر تال کیا ہے تب آج 10 روپے فی ٹرپ میں اضافہ کیا گیا ہے'۔

'ہم چاہتے ہیں کہ دھوکہ دہی بند کی جائے اور معاملات میں شفافیت لائی جائے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے تب تک ہڑتال جاری رہے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.