ETV Bharat / city

ٹاٹا کے اشتراک سے نوئیڈا میں کووڈ اسپتال کی تیاری شروع - نوئیڈا میں کورونا

ٹاٹا کے اشتراک سے نوئیڈا میں کووڈ ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے آج ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے جگہ کا دورہ کیا۔

Covid Hospital ready with Tata partnership in Noida
ٹاٹا کے اشتراک سے نوئیڈا میں کووڈ اسپتال کی تیاری شروع
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں ٹاٹا کے اشتراک سے سیکٹر 125 میں نوئیڈا کووڈ اسپتال شروع ہونے جارہا ہے۔ سیکٹر 125 میں تعمیر کیے جارہے کووڈ اسپتال کی سائٹ کا معائنہ کرنے کے لیے آج ضلع آفیسر سوہس ایل وائی نے کیا۔

ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کووڈ ہسپتال کی تیاری شروع کریں تاکہ کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق ضلع میں کورونا کے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کی سہولت مزید بہتر طریقے سے فراہم کی جاسکے۔

ڈاکٹر دیپک اوہری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اسپتال کے لیے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تیار کریں واضح رہے کہ یہ کووڈ اسپتال ٹاٹا کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے، جس سے ضلع کے شہریوں کو کافی آسانی ہوگی۔

ضلع مجسٹریٹ کے دورے کے دوران چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر دیارام پرساد، دیگر طبی محکموں کے افسران اور ٹاٹا کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.