ETV Bharat / city

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان تصادم، چھ گرفتار - پولیس نے کامبنگ کے دوران گرفتار کر لیا

پولیس نے زخمی شرپسند کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

police and robbers
پولیس اور ڈاکوؤں
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 6:42 AM IST

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے بسرکھ کوتوالی علاقے میں ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے کے ارادے سے گھوم رہے ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مڈبھیڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک مورتی گول چکر کے قریب چیکنگ کے دوران ہوئی مڈبھیڑ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک بدمعاش زخمی ہو گیا، جبکہ موقع سے فرار ہونے والے پانچ ڈاکوؤں کو پولیس نے کامبنگ کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس اور ڈاکوؤں

مجموعی چھ لٹیرے گرفتار کیے گئے ہیں۔ پولیس نے زخمی شرپسند کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ پولیس نے پکڑے گئے شرپسندوں سے تین طمنچے، تین چاقو اور کارتوس سمیت ایک چوری شدہ آٹو اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ پولیس نے مقابلے میں زخمی ہونے والے آشو کو اور اس کے ساتھیوں امت، گورو، مزمل، سکندر اور سورج کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: پولیس نے روکی سماج وادی پارٹی کی سائیکل ریلی

ایڈیشنل ڈی سی پی ایلامارن نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار شرپسندوں سے کارتوس سمیت تین طمنچے، تین چاقو اور ایک چوری شدہ آٹو اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کیا۔ شرپسندوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پکڑے گئے شرپسند عناصر کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.