ETV Bharat / city

کرکٹ کے دوران تنازعہ، چار افراد گرفتار

لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کھیل رہے افراد کے مابین تنازعہ بپا ہوا اور پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

noida cricket
کرکٹ کے دوران تنازعہ، چار افراد گرفتار
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 8:49 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

اُتر پردیش میں ضلع گوتم بدھ نگر میں کرکٹ کھیلنے کے بعد فریقین میں تنازع شروع ہوا جو مار پیٹ میں بدل گیا، پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔

اس ضمن میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے کی خاتون پردھان کے شوہر نے لاک ڈائون کے دوران کرکٹ کھیلنے سے متعلق پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس موقع پر پہنچی تو کرکٹ کھیلنے والے بچے پولیس کو دیکھ کر بھاگ گئے۔ اس دوران پولیس کو اطلاع دینے والے شخص کے قریبی رشتہ دار بھی کرکٹ کھیل رہے تھے، اور انکے گھر میں اس بات کو لیکر ہنگامہ شروع ہوا جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔

تنازعہ اس قدر شدید تھا کہ اس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے اور آس پڑوس کے لوگوں نے تنازعہ ختم کرکے زخمیوں کے علاج و معالجے کا بندوبست کیا۔

اس ضمن میں پولیس نے 4افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف لاک ڈائون کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.