ETV Bharat / city

کرکرے کی پیکٹ میں چرس برآمد، قیدیوں کی چالاکی پکڑی گئی

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 10:38 PM IST

گریٹر نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ جیل میں کر کرے کی پیکٹ سے چرس برآمد کیا گیا۔ خبروں کے مطابق یہ چرس آئندہ ہولی کے تہوار کے موقع پر نشہ کے لیے قیدیوں کو فروخت کی جانی تھی۔

Cannabis in Kurkure's packet in destrict jail, caught

اطلاعات کے مطابق ہولی کے پیش نظر جیل انتظامیہ نے قیدیوں کی تلاشی لینا کا فیصلہ کیا اس دوران کرکرے کی پیکٹ سے چرس آمد ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ چرس ہولی کے تہور کے موقعے پر نشہ کے لیے قیدیوں میں فروخت کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم پولیس کی تلاشی کارروائی کے دوران چرس کو برآمد کرلیا گیا۔

ویڈیو

خبروں کے مطابق یہ نشہ بہت چالاکی سے جیل لایا جارہا تھا۔ تفتیش کے دوران قیدی کی چالاکی پکڑی گئی۔ پکڑی گئی چرس کی مقدار تقریباً 455 گرام بتائی جا رہی ہے۔ جیل انتظامیہ نے قیدی کے خلاف ایکو ٹیک ون کوتوالی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ جیل انتظامیہ نے اس واقعے کے بعد مزید تفتیش اور سختی میں اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے گذشتہ ایک برس سے جیل میں قیدیوں کی ملاقات بند ہے۔ جیل میں لوگ اپنی ضروریات اپنے خاندان کے ممبروں سے حاصل کرتے رہے۔ منگل سنگھ نامی ایک شخص انل نامی قیدی کے لیے سامان دے کر گیا تھا۔ جیل انتظامیہ نے سامان کی فراہمی کے لیے انل کو بلایا۔ قیدی نے بتایا کہ اس کا کوئی سامان نہیں آیا ہے۔ اس کے ساتھی اسیر منیش گپتا نے بتایا کہ سامان اس کا ہے۔'

منیش گپتا نے بتایا کہ اس نے منگل سنگھ سے سامان منگوایا ہے، جو جیل سے رہا ہوا ہے۔ منیش گپتا اور انل سامان لینے کے لیے ہڑ بڑی دکھانے لگے۔ سامان میں نمکین، کرکرے و دیگر اشیاء تھی۔ جیل انتظامیہ کو اس پر شک ہوا۔ جیل انتظامیہ نے نمکین کا پیکٹ قیدی کے سامنے پھاڑ دیا۔ اس میں چرس کے ٹکڑے ملے۔ دوسرا پیکٹ پھاڑنے کے بعد اس میں بھی چرس ملی۔ جانچ پڑتال کے بعد کرکے کی پیکٹ سے تقریباً 455 گرام برآمد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.