سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے نوئیڈا سیکٹر 27 پہنچنے پر سابق کابینہ وزیر اور ایس پی کے قومی سکریٹری جاوید عابدی کا گل پوشی کر کے شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی رہنما جاوید عابدی نے کہا کہ کارکنان کو چاہئے کہ وہ ابھی سے انتخابات کی تیاری شروع کردیں۔
اکھلیش یادو کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر دوبارہ منتخب ہونا ہے تاکہ ریاست کی ترقی کو رفتار دی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کالے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور آمر حکومت ان کی بات نہیں مان رہی ہے۔
یہ حکومت کسانوں کے لئے گڑھے کھود رہی ہے اسپائیک لگارہی ہے خاردار تار لگوا رہی ہے .
ان کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ حکومت کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ جو بوئے گی وہی کاٹے گی۔
اس موقع پر سابق ضلعی ترجمان راگھویندر دبے نے کہا کہ بی جے پی کی عوام دشمن اور کسان مخالف حکومت کا جانا یقینی ہے۔
نوجوان بے روزگار ہے ، کاروبار تباہ ہے ، کسان اپنے حقوق کے لئے سڑک پر جدوجہد کررہا ہے ۔ بی جے پی حکومت نے عوام کا اعتماد توڑ دیا ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:
'وزیراعظم مودی نے بھارت کی زمین چین کو دے دی'
اس موقع پر ایس پی رہنما دیویندر اوانا ، سابق ضلعی ترجمان راگھویندر دبے ، دیویندر گجر ، سٹی ترجمان بلال برنی ، پھول سنگھ نمبردار ، نریندر شرما ، وکی تنور ، ہیرا لال یادو ، محسن سیفی ، نوین یادو ، ساحل خان ، تنویر حسین ، ممتاز عالم ، ستار سیفی ، پرویز عالم ، راکیش یادو ، امر حسن ، دلشاد خان ، عمران ملک ، نوشاد علوی ، علی حیدر ، کپل چودھری ، نتن تیاگی سمیت ایس پی کے تمام کارکنان موجود تھے۔